عالمی خبریں

ترکیے اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز، برف باری اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

ترکیے کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 9 سے منفی 2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں لوگوں کو ہائپوتھرمیا کا خطرہ ہوتا ہے

<div class="paragraphs"><p>ترکیے میں زلزلے کے بعد تباہی کا منظر / Getty Images</p></div>

ترکیے میں زلزلے کے بعد تباہی کا منظر / Getty Images

 

انقرہ: ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے نے دونوں ممالک کے حالات بدتر بنا دیے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کے باعث دونوں ممالک میں تقریباً 21000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی زلزلے کے 72 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ بچ جانے کی امید بھی کم ہو گئی ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، ترکیے میں تو برف باری بھی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے میں زلزلے کے باعث 17 ہزار 170 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 35 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ شام میں 3162 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ترکیے میں 28 ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے 60 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً 70 ممالک نے ترکیے اور شام کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ہندوستان ان دونوں ممالک کو ’آپریشن دوست‘ کے تحت مدد فراہم کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ اس کے پاس شام میں لوگوں کو ایک ہفتے تک کھلانے کے لیے کافی خوراک ہے۔

Published: undefined

ترکیے کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 9 سے منفی 2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں لوگوں کو ہائپوتھرمیا کا خطرہ ہوتا ہے۔ وہیں، اقوام متحدہ (یو این) نے کہا ہے کہ برف باری اور بارش کے باعث زلزلے سے متاثرہ دونوں ممالک میں امدادی کام متاثر ہو رہا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں کو ریسکیو میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔

Published: undefined

ترکیے اور شام میں 6 فروری کو زلزلے کے 3 بڑے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ترکیے کے وقت کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 4 بجے (7.8)، دوسرا صبح 10 بجے (7.6) اور تیسرا سہ پہر 3 بجے (6.0) پر آیا۔ اسی دوران 243 آفٹر شاکس بھی درج کیے گئے۔ ان کی شدت 4 سے 5 کے درمیان تھی۔ ترکی میں 7 فروری کی صبح ایک اور زلزلہ آیا۔ جس کی شدت 8.53 ریکارڈ کی گئی۔ اسی دن 12.41 بجے 5.4 شدت کا زلزلہ آیا۔

Published: undefined

ہندوستان نے 'آپریشن دوست' کے تحت مدد بھیجی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ امدادی کارکنوں، ضروری ادویات اور طبی آلات، ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ ترکیے کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ گروڈا ایرو اسپیس کمپنی کے ڈرون بھی بھیجے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined