عالمی خبریں

برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 438 ہلاکتیں

ماہرین کے مطابق اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے چار گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، اومیکرون کا مریض تین دن تک بیمار رہتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کا مریض چار دن تک وائرس کی لپیٹ میں رہتا ہے۔

برطانیہ / کورونا / اومیکرون / Getty Images
برطانیہ / کورونا / اومیکرون / Getty Images 

لندن: برطانیہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس نے زندگیاں نگلنا شروع کردی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 438 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 24 فروری 2021 کے بعد ہلاکتوں کی یہ سب سے بلند شرح ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، روس میں مزید 31 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں ایک روز کے دوران کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے چار گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، اومیکرون کا مریض تین دن تک بیمار رہتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کا مریض چار دن تک وائرس کی لپیٹ میں رہتا ہے۔ دونوں ویرئنٹس میں تیز بخار، سر درد، نزلہ اور جسم میں درد ہوتا ہے، اومیکرون کے مریض کو خشک کھانسی ہوتی ہے۔

Published: undefined

ڈیلٹا ویرینٹ میں مریض کو سانس کی تکلیف کا سامنا رہتا ہے، اومیکرون میں گلے میں خراش جبکہ ڈیلٹا میں گلے میں درد ہوتا ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ میں سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے، اومیکرون میں شدید بیمار ہونے کے امکانات 70 فیصد تک کم جبکہ اسپتال جانے کے امکانات 80 فیصد کم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined