عالمی خبریں

اسرائیل کے نابود ہونے کا دن کوئی زیادہ دور نہیں: ایرانی آرمی چیف

انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کوئی بھی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو اس سے ’’دشمن‘‘ سب سے زیادہ غیرمحفوظ صورت حال سے دوچار ہوجائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایرانی آرمی کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اپنے طور پر’’ پیشین گوئی‘‘ کی ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کوئی بھی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو اس سے ’’دشمن‘‘ سب سے زیادہ غیرمحفوظ صورت حال سے دوچار ہوجائیں گے۔

Published: undefined

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جنرل عبدالرحیم موسوی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا:’’ہر کوئی صہیونی نظام کا جلد خاتمہ دیکھے گا اور یہ دن کوئی زیادہ دور نہیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ’’مزاحمتی محاذ امریکا اورسامراج نظام کا دھڑن تختہ کردے گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ایران ’’مزاحمتی محاذ‘‘ کی اصطلاح دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ اور اس کی آلہ کار تنظیموں کے لیے استعمال کرتا ہے۔بالعموم یہ اصطلاح لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جنرل موسوی نے کہا:’’ دشمن اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ خطے میں کوئی بھی کشیدگی اور عدم تحفظ انھیں سب سے غیرمحفوظ صورت حال سے دوچار کردے گا۔‘‘

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکا صرف اس وقت تک ہی کسی ملک کی حمایت کرتا ہے جب تک وہ اس کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔امریکا نے اپنے انتہائی دباؤ کی پالیسی کے ذریعے ایران کو ’’توڑنے‘‘ کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہا ہے اور آج امریکا ’کنفیوز‘ ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined