عالمی خبریں

برطانیہ کے شہنشاہ چارلس سوئم کی عالیشان تقریب میں ہوئی تاجپوشی، دنیا بھر کے 2000 مہمان بنے گواہ

کنگ چارل سوئم کو تاجپوشی کے دوران جو تاج پہنایا گیا ہے وہ 17ویں صدی کا سینٹ ایڈورڈ کراؤن ہے، جو سونے سے بنا ہوا ہے، تقریباً ڈھائی کلو وزن کا یہ تاج عام مواقع پر نہیں پہنا جاتا۔

<div class="paragraphs"><p>شہنشاہ چارلس سوئم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شہنشاہ چارلس سوئم، تصویر آئی اے این ایس

 

ہفتہ کے روز ایک تاریخی اور عالیشان تقریب میں برطانیہ کے شہنشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی عمل میں آئی۔ ویسٹ منسٹر میں ایک مذہبی تقریب کے دوران چارلس سوئم کو برطانیہ کے راجہ کا تاج پہنایا گیا۔ یہ روایت تقریباً ایک ہزار سال قدیم ہے جس کے گواہ اس مرتبہ ملک و بیرون ملک کے تقریباً 2000 مہمان بنے۔ 74 سالہ کنگ چارلس سوئم کی تاجپوشی تقریب میں ان کی بیوی کیملا بھی اب باضابطہ ’کوین کنسورٹ‘ سے ’کوین‘ یعنی رانی بن گئیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے 1066 میں ولیم دی کانکرر کے بعد سے ہر برطانوی تاجپوشی کا مقام رہا ہے اور کنگ چارلس سوئم و ان کی بیوی رانی کیملا نے اس عالیشان روایت پر عمل کیا۔ تاجپوشی سے قبل کی شام بکنگھم پیلس نے راج شاہی کے آفیشیل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں پہلی مرتبہ رانی کیملا کا تذکرہ کیا گیا۔ تاجپوشی کے لیے تیار تھیٹر میں لگائے گئے پھولوں اور دیگر تیاریوں کے فوٹیج شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا گیا تھا ’’ویسٹ منسٹر ایبے راجہ چارلس سوئم اور رانی کیملا کی تاجپوشی کے لیے تیار ہے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، آج برطانیہ کے نئے راجہ چارلس سوئم ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی اپنی تاریخی تاجپوشی کے دوران شاہی تخت (کرسی) پر بیٹھے۔ 86 سال قبل اس گدی پر ان کے نانا جارج ششم تاجپوشی کے وقت بیٹھے تھے۔ شاہی روایت کے مطابق تاجپوشی کے وقت کئی مرحلے سے گزرنا ہوتا ہے اور اس دوران الگ الگ روایتی گدیوں اور تختوں (کرسیوں) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تاجپوشی کے دوران مہاراجہ چارلس اور ان کی بیوی مہارانی کیملا الگ الگ لمحات میں ’سینٹ ایڈورڈس چیئر‘، ’چیئرس آف اسٹیٹ‘ اور ’تھرون چیئرس‘ پر بیٹھے۔

Published: undefined

کنگ چارل سوئم کو تاجپوشی کے دوران جو تاج پہنایا گیا ہے وہ 17ویں صدی کا سینٹ ایڈورڈ کراؤن ہے، جو سونے سے بنا ہوا ہے۔ تقریباً ڈھائی کلو وزن کا یہ تاج عام مواقع پر نہیں پہنا جاتا، صرف تاجپوشی کے دوران ہی پہنا جاتا ہے جو کہ ایک علامت ہے۔ اس کے بعد اسے بہ حفاظت رکھ دیا جاتا ہے۔ اس درمیان کنگ چارلس سوئم کی تاجپوشی کے بعد ایڈنبرگ، کارڈف اور بیلفاسٹ سمیت پورے برطانیہ میں 13 مقامات پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کنگ چارل سوئم کی تاجپوشی کی شکل میں شاہی بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس پورے عمل کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے کنگ چارلس کی تاجپوشی تقریب میں ’ببلکل بک آف کولوسین‘ یعنی بائبل کے کچھ اقتباسات پڑھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شہنشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی تقریب میں ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ بھی اپنی بیوی ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کے ساتھ شریک ہوئے۔ لندن میں ہندوستانی نائب صدر کا بکنگھم پیلس میں منعقد ایک تقریب میں استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے لندن میں ہونے والی تاجپوشی تقریب سے پہلے کنگ چارلس سوئم سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات سے متعلق نائب صدر کے ٹوئٹر ہینڈل سے جانکاری بھی شیئر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined