عالمی خبریں

’چڑیا آزاد ہو گئی!‘ ٹوئٹر پر قابض ہونے کے بعد ایلون مسک کا پہلا ٹوئٹ

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ذومعنی ٹوئٹ کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر لکھا ’پرندہ آزاد ہو گیا!‘ خیال رہے کہ ٹوئٹر کا لوگو نیلے رنگ کا پرندہ نظر آتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم ٹوئٹر کے بھی مالک بن گئے ہیں۔ ٹوئٹر کی کمان سنبھالتے ہی ایلون مسک نے سب سے پہلے کمپنی کے سی ای او پراگ اگروال سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو فارغ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلا ٹوئٹ بھی کر دیا ہے، جو موضوع بحث بن گیا ہے۔

Published: undefined

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلن مسک نے ذومعنی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’پرندہ آزاد ہو گیا۔‘‘ خیال رہے کہ ٹوئٹر کا لوگو نیلے رنگ کا پرندہ نظر آتا ہے۔ ایلن مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اور سرمایہ کاروں کو ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد سے متعلق گمراہ کیا گیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے حوالہ سے ایلون مسک کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں جس پر تمام نظریات کے حامل لوگ آزادانہ طور سے اپنے خیالات کو پیش کر سکیں۔

ایلن مسک کے ٹوئٹر کو سنبھالنے سے قبل ہی تصور کیا جا رہا تھا کہ کئی ملازمین کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو اس ضمن میں مسک نے سب سے پہلے کمپنی کے سی ای او پراگ اگروار کو برطرف کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک عہدیدار کو تو کمپنی کے صدر دفتر سے باہر بھی نکلوا دیا گیا۔ اب سبھی کی نظریں مسک کے اگلے قدم پر مرکوز ہیں کہ وہ ٹوئٹر میں مزید کیا تبدیلی کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined