تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کی وباء سے شیر خوار بچوں کو بچانے کے لیے ایک مقامی اسپتال کی نرسوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک تیار کیے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا وبائی بیماری کی المناک ماحول میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے 'پرارام 9' اسپتال میں نرسوں نے اسپتال سے گھر لے جاتے ہوئے 'کوویڈ -19' کے انفیکشن سے بچانے کے لیے دو نوزائیدہ بچوں کے لیے چھوٹے چہرے کے ماسک بنا کر سب کو حیران کر دیا۔
Published: undefined
امریکی 'ٹائم' میگزین نے بنکاک کے اس اسپتال سے حاصل کردہ معلومات کے بعد ایک خبرمیں لکھا ہے کہ اسپتال سے فارغ کیے گئے دونوں بچوں کی ماؤں نے بتایا کہ انہیں گھر جانے کے لیے ٹیکسی یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا پڑے گا۔ ان شیرخوار بچوں کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے اسپتال کی نرسیں فکر مند تھیں۔ بچوں کی ماؤں سے ملاقات کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں اور کچھ دیر بعد وہ خود سے تیار کردہ ماسک لے کر آئیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ چہرے کے ماسک صرف قلیل مدتی تحفظ کا ایک ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔
Published: undefined
اسپتال نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا کہ نرسوں کی جانب سے نومولود بچوں کے چہرے کے ماسک کی تیاری ایک "غیر معمولی واقعہ" ہے، اسپتال ان نرسوں کی کاوش کی تحسین کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined