عالمی خبریں

امریکہ میں دہشت، انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا کا نیا اسٹرین

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں گزشتہ سال 27 نومبر کو کیلیفورنیا میں کورونا کی نئی شکل کا پتہ چل گیا تھا۔ یہ وائرس دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان امریکہ کے دوسرے حصوں میں تیزی سے پھیلا۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ماسکو: امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا نیا اسٹرین تیزی سے پھیل رہا ہے اور بہت ساری ریاستیں مارچ تک خطرناک طور سے متاثر ہوسکتی ہیں۔ یہ اطلاع ایک نئی تحقیق میں دی گئی ہیں۔ ایم ای ڈی آر ایکس وائی وی سرور پر پوسٹ کی جانے والی اس رپورٹ میں اتوار کو یہ اطلاع دی گئی، جسے معروف یونیورسٹی کے 50 سے زائد سائنس دانوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین گزشتہ سال نومبر میں امریکہ میں پھیل گیا تھا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں گزشتہ سال 27 نومبر کو کیلیفورنیا میں کورونا کی نئی شکل کا پتہ چل گیا تھا۔ یہ وائرس دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان امریکہ کے دوسرے حصوں میں تیزی سے پھیلا۔‘‘ برطانیہ میں کورونا وائرس کی اس نئی اور خطرناک شکل کا پہلے معاملے کا علم ہوا تھا۔ یہ گزشتہ برس ستمبر میں برطانیہ میں پتہ چلا تھا، جس کے بعد یہ یورپ کے متعدد ممالک میں پھیلتا چلا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined