اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد سہ روزہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف ہوئی زہر افشانی کی ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی تنقید ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی دھرم سنسد منعقد کرنے والوں اور اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان ٹینس کی عظیم خاتون کھلاڑی اور عالمی شہرت یافتہ مارٹنا نوراتلووا نے دھرم سنسد کی ایک ویڈیو پر اپنی حیرانی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
دراصل سی جے ورلیمن نے دھرم سنسد کی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کیا تھا جس میں مسلمانوں کی نسل کشی کی اپیل کی جا رہی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا تھا ’’ہم عہد کرتے ہیں (مسلمانوں کے خلاف) جنگ کرنے اور انھیں مارنے کا تاکہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ملک بنے۔‘‘ اسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مارٹینا نوراتلووا نے سوال اٹھایا ہے کہ ’’آخر یہ چل کیا رہا ہے؟‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ مارٹینا نورتلووا سیاسی امور پر لگاتار ٹوئٹ کر رہی ہیں۔ ہندوستانی سیاست پر بھی وہ کئی ٹوئٹ کر چکی ہیں۔ گزشتہ اکتوبر کی ہی بات ہے جب انھوں نے ایک اخبار کی رپورٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا تھا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تعریف کی گئی تھی۔ اس اسکرین شاٹ کے ساتھ مارٹینا نوروتلووا نے پی ایم مودی اور امت شاہ کے خلاف تنقیدی تبصرہ کیا تھا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ مارٹینا صرف پی ایم مودی کی ہی نہیں، بلکہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھی ناقد رہی ہیں۔ ٹرمپ کے خلاف بھی انھوں نے کئی ٹوئٹس کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز