تل ابیب: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سیکورٹی کشیدگی کے درمیان ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے فون پر بات کی۔ یہ اطلاع اسرائیلی صدر کے پریس آفس نے دی ہے۔ پریس آفس نے ایک بیان میں کہا کہ "حالیہ دنوں سیکورٹی کشیدگی کے تناظر میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی جانب سے صدر ہرزوگ کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کے سلسلے میں یہ ٹیلی فون کال منعقد کی گئی تھی۔ بات چیت اچھے اور کھلے جذبے کے ساتھ ہوئی۔ "
Published: undefined
ہرزوگ نے کہا کہ "جھوٹی رپورٹوں کے برعکس، اسرائیل خاص طور پر اس عرصے کے دوران جمود اور مذہبی آزادی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ تمام مذاہب کے نمائندے محفوظ طریقے سے اپنے تہواروں کو منا سکیں"۔ طیب اردگان نے حالیہ دنوں کے واقعات کے حوالے سے "تشویش اور درد" کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات پر جمود مسلم دنیا کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں فریقین نے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Published: undefined
اسرائیل میں حالیہ ہفتوں کے دوران سیکورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک ملک کے 14 باشندے حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں یروشلم میں واقع مسجد الاقصی میں بھی اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں کے درمیان کئی پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined