تہران: ایران نے بحیرہ عرب میں اسرائیل سے منسلک ایک ٹینکر پر ہوئے حملے کے گروپ آف سیون (جی 7) ممالک کے حالیہ الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ سمیت جی 7 کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے جمعہ کے روز ایران پر 29 جولائی کو عمان کے ساحل کے پاس بحیرہ عرب میں اسرائیل سے منسلک ایک ٹینکر پر مبینہ طور پر ہوئے ڈرون حملے کے لئے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور ایک رومانیہ شہری کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ’’ہم جی 7 کے وزرائے خارجہ کے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جس میں ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں‘‘۔ انہوں نے اس واقعے کو ایک ایسا ’منظرنامہ‘ قرار دیا جو ایران کے نئے صدر کے حلف اٹھانے سے چند دن پہلے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ’بے بنیاد الزامات ‘سیاسی ماحول کو الجھانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز