’پنج شیر‘ میں طالبان اور ناردرن الائنس کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اب طالبان پنج شیر میں نہیں گھسے گا۔ طالبان نے اس بات چیت کو ’امن جرگہ‘ کا نام دیا ہے۔ ٹولو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے بات چیت کی قیادت امیر خان مکتئی نے کی۔ آپ کو بتا دیں کہ پنج شیر میں ناردرن الائنس کی قیادت افغانستان کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔ خود اعلانیہ کارگزار صدر امراللہ صالح بھی یہیں ہیں۔ دونوں ناردرن الائنس کے جنگجوؤں کو طالبان کے خلاف مضبوطی سے تیار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ اس سے قبل احمد مسعود نے کہا کہ وہ طالبان کے سامنے خودسپردگی نہیں کریں گے، لیکن اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا ایک انٹرویو بدھ کے روز فرنچ میگزین میں شائع ہوا ہے۔ طالبان کے قبضے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں مسعود نے کہا کہ ’’میں خودسپردگی کرنے سے اچھا مرنا پسند کروں گا۔ میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہوں۔ میری ڈکشنری میں خودسپردگی جیسا لفظ ہی نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
ایک خبر کے مطابق پنج شیر کی رکھوالی میں پانچ پانچ پہاڑ تعینات ہیں۔ الگ الگ دور میں کئی کوششیں ہوئیں، طالبان نے تو جی جان لگا دی۔ پنج شیر میں گھسنے کی کوشش کر رہے 35 طالبانی مارے جا چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پہلے طالبانیوں کو زندہ پکڑا گیا اور پھر انھیں گولی مار دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز