انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں کرونا لاک ڈاوُن کو مزید مؤثر بنانے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے نوجونوں کے ایک گروپ نے خوفناک بھوت نما رضاکار سڑکوں پر اتار دیئے ہیں۔
Published: undefined
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے صوبے جاوا کے ایک کے پووح نامی گاوُں میں لوگوں کی جانب سے بار بار لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے بھوت رضاکار سڑک کے کنارے موجود بینچوں پر بیٹھا دیئے۔
Published: undefined
کفن پوش نما بھوت رضاکاروں نے اپنے آپ کو سر تا پیر سفید چادر سے لپیٹا ہوا ہوتا ہے اور یہ کفن پوش رضاکار اندھیرے میں سنسان مقامات پر کھڑے ہو جاتے ہیں، جب رات میں کوئی فرد گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اچانک گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں، جس سے وہ لوگ خوفزدہ ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
Published: undefined
انڈونیشیا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا سے ملک بھر میں چار ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 399 اموات ہوئی ہیں۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined