جہاں ایک طرف 5 جون 2024 سے ہی اسپیس اسٹیشن پر پھنسی خلاباز سنیتا ولیمس کو زمین پر لانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں وہیں دوسری جانب خلا میں انہیں ایک نئی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ اطلاع ہے کہ سنیتا ولیمس کو آئی ایس ایس یعنی بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کی کمان مل گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسپیس ایجنسی 'ناسا' نے اعلان کیا ہے کہ روسی کاسمونوٹ اولیک کونونینکو نے اسپیس اسٹیشن کی کمان سنیتا ولیمس کو سونپ دی ہے۔ اس سلسلے میں اسپیس اسٹیشن پر ایک چھوٹی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔ خلا میں 374 دن گزارنے کے بعد واپس روس کے کونونینکو اور نکولائی چُب اور ایک امریکی خلاباز ٹریسی ڈائسن زمین پر واپس آ گئے ہیں۔ ڈائسن نے خلا میں 6 مہینہ کا وقت گزارا ہے۔
Published: undefined
دو روسی اور ایک امریکی شہری کو لے کر سویوز کیپسول پیر کو قزاقستان میں اُترا۔ اس کے ساتھہ ہی روس کے دونوں خلائی مسافر کا طویل قیام ختم ہو گیا۔ آئی ایس ایس سے الگ ہونے کے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کے بعد کیپسول قزاقستان کے میدان پر پہنچا۔ زمین پر واپسی کے آخری مرحلے میں لال اور سفید پیراشوٹ کے کھلنے کے ساتھ یہ کیپسول تقریباً 7.2 میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے اترا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہو کہ تقریباً 12 سال پہلے یعنی 2012 میں بھی ایکسپیڈیشن 33 کے دوران سنیتا ولیمس نے اسپیس اسٹیشن کی قیادت کی تھی۔ اسپیس اسٹیشن کی کپتان ہونے کے ناطے ہندوستانی نسل کی یہ خلاباز کئی اہم آپریشن اور سائنٹفک ریسرچ پر کام سنبھالیں گی۔ پروگرام کے دوران سنیتا ولیمس نے اس نئی ذمہ داری کے ملنے پر کہا "ایکسپیڈیشن 71 نے ہمیں کافی کچھ سکھایا ہے….آپ نے مجھے اور بُچ کو اپنایا۔ جبکہ یہ پلان کا حصہ بھی نہیں تھا۔ آپ نے ایک کنبہ کی طرح ہمارا استقبال کیا ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز