عالمی خبریں

یو اے ای اور بحرین کے بعد سوڈان بھی اسرائیل سے معاہدہ پر راضی، ٹرمپ کا اعلان

ٹرمپ نے سوڈان کو دہشت گردی کے سرکاری کفالت کرنے والے ملکوں کی امریکی فہرست سے بھی نکال دیا اور اقتصادی امداد اور سرمایہ کاری پر پابندی ختم کر دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور جمہوریہ سوڈان نے امن سے اتفاق کر لیا ہے اب سوڈان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا شروع کردے گا۔ یہ اطلاع وال اسٹریت جرنل نے دی ہے اس طرح حالیہ مہینوں میں سوڈان امریکی ثالثی کے تحت مفاہمت کے رخ پر آگے بڑھنے والا تیسرا عرب ملک بن جائے گا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے سوڈان کو دہشت گردی کے سرکاری کفالت کرنے والے ملکوں کی امریکی فہرست سے بھی نکال دیا اور اقتصادی امداد اور سرمایہ کاری پر پابندی ختم کر دی۔

ٹرمپ نے خود مختار سوڈانی کونسل کے صدر جنرل عبدل فتاح البرہان، سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران ، اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بلا کر بتایا کہ ’’اسرائیل اور جمہوریہ سوڈان نے امن سے اتفاق کر لیا ہے‘‘۔

Published: undefined

ٹرمپ کے ایک سینئر معاون جوڈ ڈیری نے بھی کہا کہ سوڈان اور اسرائیل "تعلقات کو معمول پر لانے پر متفق ہوگئے ہیں۔" ٹرمپ نے کہا کہ سوڈان نے دہشت گردی سے لڑنے کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے "یہ سوڈان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا دن ہے ،" انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل اور سوڈان کئی دہائیوں سے حالتِ جنگ میں رہے۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے فون پر کہا کہ "یہ ایک نئی دنیا ہے۔ ۔ ۔ ہم ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے‘‘۔ سوڈان کے غیر فوجی وزیر اعظم ، عبد اللہ ہمدوک نے بھی ٹرمپ پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا لیکن انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بر ملا کوئی ذکر نہیں کیا۔

پی ایل او کے واصل ابو یوسف نے اس معاہدے کو "فلسطینیوں کی پیٹھ پر ایک نیا وار" قرار دیا ہے جبکہ حماس نے اسے "غلط سمت کا ایک قدم" گردانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined