سڈنی: آسٹریلیا نے آج ہندوستان کو یقین دلایا کہ ملک میں مندروں پر حملہ کرنے والوں اور ہندوستان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ یہاں ایڈمرلٹی ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات میں آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں البانیز سے بات کی۔ ایڈمرلٹی ہاؤس پہنچنے پر مودی کا رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں انڈیا آسٹریلیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ (ایم ایم پی اے) پر دستخط کیے گئے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے اپنے پریس بیان میں کہا، "آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں ہم نے پہلے بھی بات کی تھی اور آج بھی کی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان خوشگوار تعلقات کو کوئی بھی عنصر اپنے خیالات یا عمل سے نقصان پہنچائے، ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم البانیز نے اس تناظر میں جو قدم اٹھائے ہیں میں اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے مجھے ایک بار پھر یقین دلایا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے۔
Published: undefined
مودی نے البانیز کے ساتھ ایک سال میں چھ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے جامع تعلقات کی گہرائی، ہمارے خیالات کے ہم آہنگی اور ہمارے تعاون کی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر کرکٹ کی زبان میں کہیں تو ہمارے تعلقات ٹی ٹوئنٹی موڈ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے جمہوری اقدار ہمارے تعلقات کے اصل بنیاد ہیں۔ ہمارا رشتہ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل ہے۔ کل شام البانیر اور میں نے ہیرس پارک کے’لٹل انڈیا‘ کی نقاب کشائی کی۔ میں نے وہاں بھی ان کی مقبولیت کو محسوس کیا۔
Published: undefined
مودی نے کہا کہ آج مسٹر البانیز کے ساتھ بات چیت میں، ہم نے اگلی دہائی میں اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے بارے میں بات کی۔ نئے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پچھلے سال انڈیا آسٹریلیا ای سی ٹی اے نافذ ہوا تھا۔ آج ہم نے سی آئی سی اے- جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔" انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید تقویت اور نئی جہت ملے گی۔ کان کنی اور قیمتی معدنیات کے شعبے میں ہمارے اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے پر مثبت بات چیت ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined