کھانے پینے کے معاملے میں چین دنیا کے سب سے منفرد ملکوں میں سے ایک ہے۔ یہاں جن جن جانوروں، پرندوں، کیڑے مکوڑوں، آبی جانداروں کو کھایا جاتا ہے شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جہاں اس طرح کا عمل پایا جاتا ہو۔ کھانے پینے کے علاوہ چین میں اور بھی کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جس پر یقین کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی عجیب و غریب معاملہ 10 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے پیشاب کو جمع کرنے کا سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
'ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ' کے مطابق چین میں 10 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے پیشاب کو جمع کر دیا جاتا ہے۔ اس میں نوزائیدہ لڑکے کے ایک مہینے کا ہونے سے ایک دن پہلے کی صبح کا پیشاب سب سے قیمتی مانا جاتا ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ پیشاب اصل میں جمع کیوں کیا جاتا ہے؟
Published: undefined
پیشاب جمع کرنے کے پیچھے حیران کرنے والا روایتی عقیدہ ہے۔ چینی ثقافت میں طویل عرصے سے یہ مانا جاتا ہے کہ لڑکوں کے پیشاب میں کئی طرح کی پُراسرار طاقتیں ہوتی ہیں۔ ان میں یانگ توانائی کو بڑھاوا دینے اور بخار کو کم کرنے جیسے صحت کے فائدے سے لے کر روحانی فائدے بھی ہوتے ہیں۔ ان میں بُری طاقتوں کو دور رکھنا اور اچھی قسمت کو بڑھاوا دینا بھی شامل ہے۔
Published: undefined
چین میں روایتی عقیدہ سے اس رواج کا جنم ہوا ہے کہ نوجوان لڑکے خالص یانگ توانائی کی علامت ہیں جو مردانگی اور لامحدود زندگی کی طاقت بڑھا سکتے ہیں۔ تاریخی طور سے کیمیا گروں نے ایک وقت میں بادشاہوں کے آگے لڑکوں کے پیشاب کو 'ایمورٹل واٹر' کے طور پر پیش کیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ لافانیت فراہم کرتا ہے۔ مِنگ بادشاہ کے جیاجنگ سمراٹ (1644-1368) نے ابدی زندگی کی تلاش میں اپنی امرت تیاریوں میں اس پیشاب کا خاص طور پر استعمال کیا تھا۔
Published: undefined
روایتی چینی علاج میں بھی طویل عرصے سے انسانی پیشاب کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مثال کے طور پر 'رین جھانگ بائی' پیشاب کی تلچھٹ سے بنی ایک مشہور چینی دوا ہے جو گرمی کو دور کرنے، سوزش کم کرنے اور خون رساؤ کو روکنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ اسی طرح مانا جاتا ہے کہ دوا کا کاڑھا بنانے کے لیے پیشاب کو پانی میں ملانے یا دوا تیار ہونے کے بعد اسے ملانے سے اس کا اثر بڑھ جاتا ہے۔
Published: undefined
زچگی کے بعد خواتین کو کبھی کبھی سوپ میں یہ پیشاب دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ قدیم چینی نسخہ گرمی کو دور کرنے، ڈیٹاکس کرنے اور بلڈ سرکولیشن کو بڑھاوا دینے میں مدد کرتا ہے۔ چین میں کئی لوگ لڑکے کے پیشاب کو پلاسٹک کی تھیلی میں سیل کرکے گھر میں بھی رکھتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز