کولمبو: سری لنکا میں جاری معاشی بحران سے نالاں ہزاروں مظاہرین نے ہفتہ کے روز صدر گوٹابایا راجپکشے کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔ خبر ہے کہ صدر گوٹابایا اپنی رہائش سے فرار ہو گئے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے صدر گوٹابایا کے فرار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا، مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ راجیتا سینارتنے کی رہائش پر بھی حملہ بولا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 11 مئی کو اس وقت کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے بھی اس وقت مع اہل خانہ فرار ہو گئے تھے جب مشتعل ہجوم نے ان کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا تھا۔
Published: undefined
ادھر، سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے نے صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے اور فوری حل نکالنے کے لئے پارٹی لیڈران کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم وکرم سنگھے نے اسپیکر سے پارلیمانی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی جس میں 100 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قومی اسپتال کولمبو لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبو میں واقع صدر کی سرکاری رہائش گاہ کا مظاہرین نے دوپہر کے وقت محاصرہ کر لیا۔ مظاہرین نے وہاں توڑ پھوڑ بھی کی۔ سری لنکا میں بگڑتے معاشی بحران کے درمیان آج صدر گوٹابایا راجپکشے کے استعفیٰ کے مطالبہ پر حکومت مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سری لنکا میں جمعہ کے روز غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ فوج کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس سربراہ چندنا وکرم رتنے نے کہا کہ راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کی شب نو بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین صدر کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے جمعہ کے روز کولمبو میں داخل ہوئے، جس کے بعد کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
Published: undefined
پولیس نے جمعہ کے روز کرفیو نافذ کرنے سے قبل کولمبو میں مظاہرہ کر رہے طلبا پر آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھاڑ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرہ میں مذہبی رہنما، حزب اختلاف کی جماعتیں، اساتذہ، طلبا، کسان، ڈاکٹر، ماہی گیر اور سماجی کارکنان بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز