کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں کے اہم ملزم اور دولت اسلامیہ (آئی ایس)کے جنگجو زہران ہاشم کی موت ہوگئی۔سری لنکا کی پولس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولس نے ٹویٹر پر لکھا ہے،’’سری لنکا میں ہوئے دھماکوں میں اہم کردار ادا کرنے والے جماعت الوطنیہ کے لیڈر کی ہوٹل شینگریلا میں موت ہوگئی ہے۔‘‘ حالانکہ پولس نے اس کی موت کی وجوہات کے سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
Published: 26 Apr 2019, 7:10 PM IST
میڈیا رپورٹوں کے مطابق زہران ہاشم مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کے مرکزی رہنماؤں میں سے تھا۔ داعش کے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں زہران ہاشم دیگر 6 نقاب پوش جنگجوؤں کے ساتھ نظر آیا۔ اس ویڈیو میں صرف زہران ہاشم نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا ہوا تھا۔
سری لنکا میں اتوار کوایسٹر کے موقع پر سلسلے وار دھماکوں میں 359سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی تھی اور 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔یہ دھماکے دارالحکومت کولمبو کے گرجہ گھروں اور پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کئے گئے تھے۔ سال 2009 میں 25 سال پرانی خانہ جنگی کے خاتمےکے بعد سری لنکا کو اس وقت سب سے خراب حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور منگل کو آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔
Published: 26 Apr 2019, 7:10 PM IST
بم دھماکوں کی ذمہ داری لینے کے بعد آئی ایس نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں ہاشم اس وقت نظرآیا جب وہ ابو بکر البغدادی گروپ کے لیڈر کےتئیں اپنی وفاداری ظاہر کررہا تھا۔ سری لنکا نے دھماکوں کے فوراً بعد جانچ شروع دی تھی جس میں 100سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا چکا ہے۔
Published: 26 Apr 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2019, 7:10 PM IST