عالمی خبریں

سری لنکا: صدارتی انتخاب میں 53 فیصد ووٹ حاصل کر بائیں بازو کے کمارا دسانائکے نے بڑی سبقت بنائی

اب تک گنے گئے 10 لاکھ ووٹوں میں سے ساجتھ پریم داسا کی پارٹی کو 20 فیصد  اور موجودہ صدر رانل وکرما سنگھے کو 18 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>انورا کمارا دسانائکے/ تصویر 'ایکس'</p></div>

انورا کمارا دسانائکے/ تصویر 'ایکس'

 
u

سری لنکا میں ہفتہ (21ستمبر) کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اب نتائج بھی سامنے آنے لگئے ہیں۔ تازہ صورتحال کے مطابق مارکسوادی جھکاؤ والے رہنما انورا کمارا دسانائکے صدر بننے کی طرف گامزن نظر آ رہے ہیں۔ انتخاب کے اعداد و شمار سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ اب تک گنے گئے 10 لاکھ ووٹوں میں سے تقریباً 53 فیصد ووٹ دسانائکے کو حاصل ہوئے ہیں۔  انہوں نے نیشنل پیپلز پاور (NPP) اتحاد کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا جس میں مارکسوادی جھکاؤ والی جنتا ویموکتی پیریمونا (JVP) پارٹی شامل ہے۔ دسانائکے کمیونسٹ فکر کو مانتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف ساجتھ پریم داسا کی پارٹی سماگی جن بال ویگیا 20 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے مقام پر چل رہی ہے۔ وہیں سری کے موجودہ صدر رانل وکرما سنگھے 18 فیصد ووٹ حاصل کرکے تیسرے مقا پر ہیں۔ سابق صدر گوٹبایا راج پکشے کے بیٹے نامل راج پکشے کو صرف 1 فیصد ووٹ ہی حاصل ہوا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق 17 ملین (1 کروڑ 70 لاکھ) ووٹروں میں سے تقریباً 75 فیصد لوگوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

Published: undefined

ووٹوں کی گنتی کے دوران کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ گوٹبایا راج پکشے حکومت کے زوال کے بعد سری لنکا میں یہ پہلا صدارتی انتخاب ہے۔ واضح ہو کہ 2022 کے اقتصادی بحران کے بعد سری لنکا میں گوٹبایا حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا تھا۔ مظاہرین کولمبو میں صدارتی عمارت میں داخل ہو گئے تھے، جس کے بعد گوٹبایا راج پکشے کو ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔

Published: undefined

55 سالہ دسانائکے اپنے سخت بدعنوان مخالف طریقوں اور غریب حمایتی پالیسیوں کی وجہ سے اس انتخاب میں کافی مقبول رہنما بن کر اُبھرے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران خود کو اصلاح پسند رہنما کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا اور وعدہ کیا تھا کہ عام انتخابات میں جیت کر اقتدار میں آنے کے 45 دنوں میں وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے۔

Published: undefined

سری لنکا کی اقتصادی حالت کی بات کی جائے تو آئی ایم ایف کے 2.9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج اور سخت شرائط کے بعد سری لنکا کی معاشی حالت میں بہتری آنے لگی ہے۔ حالانکہ اس انتخاب میں لوگوں کے لیے گزر بسر کے لیے زیادہ لاگت ایک اہم معاملہ تھا۔ سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 2022 میں 70 فیصد کی اعلیٰ سطح سے گھٹ کر گزشتہ مہینے 0.5 فیصد پر آ گئی۔ تین سال میں پہلی مرتبہ یہاں کی شرح ترقی منفی سے مثبت ہونے کا اندازہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined