عالمی خبریں

سری لنکا کا کورونا سے فوت ہونے والوں کی میتیں نذر آتش نہ کرنے کا فیصلہ، رابطہ عالم اسلامی نے کی ستائش

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ‌ نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہ کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کی تحسین کی ہے

سری لنکا میں میوتوں کو جبری نذر آتش کرائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی تھی / Getty Images
سری لنکا میں میوتوں کو جبری نذر آتش کرائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی تھی / Getty Images Akila Jayawardana

کولمبو: رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ‌ نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہ کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کی تحسین کی ہے۔

Published: 04 Mar 2021, 4:40 PM IST

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ 'کوویڈ 19' کے نتیجے میں فوت ہونے والے افراد کی میتوں کو نذرآتش نہ کرے۔ سری لنکن حکومت کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل درآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں دفن کیا جاتا ہے۔

Published: 04 Mar 2021, 4:40 PM IST

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور جمہوریہ سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈینش گوناوارڈینا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے سعودی عرب کی حکومت اور مسلم اقوام بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: 04 Mar 2021, 4:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 4:40 PM IST