میڈرڈ: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے بری طرح متاثر اسپین میں پارلیمنٹ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ (لاک ڈاؤن) کو چھٹے اور آخری بار بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اسپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہسپانوی کانگریس میں لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کی تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 177 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی اور 18 رکن غائب رہے۔
Published: undefined
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 21 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران کئی قسم کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپین کے 17 خود مختار کمیونٹیز کو اس دوران مزید اختیارات فراہم کی جائیں گی۔
Published: undefined
وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں یہ آخری بار اضافہ کیا جا رہا ہے اور علاقائی حکومتیں کام کرنا شروع کر دیں گی لیکن ملک میں ٹریفک کے قوانین کا تعین کرنے کا اختیار اسپین کی مرکزی حکومت کے پاس ہی رہے گی۔
Published: undefined
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا انفیکشن کے اب تک 240326 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 27128 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ غور طلب ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ -19) کو وبا قرار دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined