تہران: ایران میں نوروز کے تہوار سے قبل منائے جانے والے ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘کے دوران حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہو گئے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایمرجنسی سروسز کے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
ایمرجنسی سروس کے افسر مجتبیٰ خالدی کے مطابق آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوئے۔ ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘ نوروز سے پہلے منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے یہ تہوار ایران میں نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں افراد اس میں آگ پر کودتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نوروز کا تہوار مغربی اور وسطی ایشیاء کے بہت سے علاقوں میں منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined