عالمی خبریں

سائمن ہیرس آئرلینڈ کے کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب، پی ایم مودی نے مبارکباد پیش کی

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے منگل کو سائمن ہیرس کو ملک کا نیا وزیر اعظم بنانے کی توثیق کر دی، جس سے وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے ملک کے کم عمر ترین لیڈر بن گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سائمن ہیرس / Getty Images</p></div>

سائمن ہیرس / Getty Images

 
Niall Carson - PA Images

ڈبلن: آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے منگل کو سائمن ہیرس کو ملک کا نیا وزیر اعظم بنانے کی توثیق کر دی، جس سے وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے ملک کے کم عمر ترین لیڈر بن گئے ہیں۔ سائمن کی عمر صرف 37 برس ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائمن ہیرس کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مل کر ہندوستان-آئرلینڈ کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’ہم تاریخی تعلقات کو کافی اہمیت دیتے ہیں جو جمہوری اقدار میں مشترکہ یقین پر مبنی ہیں۔ ہندوستان-آئرلینڈ دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ 37 سالہ ہیرس منگل کو ارکان پارلیمنٹ میں 69 کے مقابلے میں 88 ووٹ حاصل کر کے آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انہوں نے لیو وراڈکر کی جگہ لی، جنہوں نے ذاتی اور سیاسی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ماہ اچانک وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

سائمن ہیرس، جو وزیر تعلیم تھے، نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایکس پر لکھا ’’میں نے تمام لوگوں کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہر روز کام کرنے کا عہد کیا ہے۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined