کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے۔ اس وبا سے تقریباً 3 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہی کورونا وائرس کو لے کر عالمی ادارہ صحت نے بڑی تنبیہ جاری کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے کارگزار ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل جے ریان نے کہا کہ "ایچ آئی وی انفیکشن کی طرح کورونا وائرس دنیا میں ہمیشہ رہنے والا وائرس ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس کبھی نہ جائے۔"
Published: undefined
ڈاکٹر مائیکل جے ریان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایچ آئی وی اور کورونا وائرس کا موازنہ نہیں کر رہے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پریکٹیکل ہونا چاہیے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی کے پاس یہ جانکاری ہے کہ یہ بیماری کب ختم ہوگی۔ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لگی پابندی کو ہٹانا ابھی ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ کیسز اب بھی بہت زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے آگے کہا کہ اگر پابندی ہٹی تو وائرس بڑے پیمانے پر پھیلے گا، اس لیے آگے بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا امکان ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ دنیا بھر کے سائنسداں کورونا وائرس کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے رات دن جٹے ہوئے ہیں۔ اس قاتلانہ وائرس کی ابھی تک کوئی دوا یا ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے۔ ایسے وقت میں ڈبلیو ایچ او کا یہ کہنا کہ کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوگا، خوفزدہ کرنے والا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز