عالمی خبریں

سینٹ مارٹن جزیرہ نہیں دینے پر امریکہ نے بنگلہ دیش میں حکومت کا تختہ پلٹ کروایا، شیخ حسینہ کا سنسنی خیز الزام

شیخ حسینہ نے اپنے پیغام میں کہا، ’’میں نے استعفیٰ دے دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہیں دیکھنا پڑے، وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے‘‘

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ</p></div>

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ

 

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے کے بعد شیخ حسینہ کا پہلی بار بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے عوامی لیگ حکومت کا تختہ پلٹ کروانے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ بتایا ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ایئر بیس قائم کرنے کے لیے سینٹ مارٹن جزیرہ مانگ رہا تھا، یہ جزیرہ انہیں نہیں سونپنے کی وجہ سے اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا۔ اگر یہ جزیرہ امریکہ کو مل جاتا تو وہ خلیج بنگال میں اپنا تسلط قائم کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔

Published: undefined

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اپنے قریبی معاونین کے ذریعہ بھجوائے گئے ایک پیغام میں شیخ حسینہ نے کہا، ’’میں نے استعفیٰ دے دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہیں دیکھنا پڑے۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی اور وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ میں اقتدار میں بنی رہ سکتی تھی اگر میں نے سینٹ مارٹن جزیرہ کی خود مختاری امریکہ کے سامنے پیش کر کے خلیج بنگال میں اسے اپنا تسلط قائم کرنے کی اجازت دے دی ہوتی۔ میں اپنے ملک کے باشندوں سے گزارش کرتی ہوں، مہربانی کر کے شدت پسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔‘‘

Published: undefined

شیخ حسینہ نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کبھی طلباء کو رضاکار کہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلباء کو اُکسانے کے لیے ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سازشی لوگوں نے معصوم طلبا کا فائدہ اٹھا کر ملک میں تشدد کا ماحول برپا کر دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ملک واپسی کے بھی اشارے دیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لیگ چیلنجز سے لڑ کر بار بار کھڑی ہوئی ہے۔ اگر ملک میں رہتی تو زیادہ جانیں جاتیں، اس لیے ملک کو چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سن کر میرا دل رو رہا ہے کہ میری پارٹی کے کئی رہنما مارے گئے ہیں اور پارٹی کارکنوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ کی رحمت سے جلد ہی ملک واپس لوٹیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined