عالمی خبریں

روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں بجلی کی شدید قلت

یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی یوکرینرگو نے کہا ہے کہ روسی میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر آئی اے این ایس

 
ians

کیف: یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی یوکرینرگو نے کہا ہے کہ روسی میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ یوکرینرگو نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "یوکرین کے پاور پلانٹس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اب وہ بجلی پیدا کرنے سے قاصر ہیں۔‘‘

Published: undefined

ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بجلی کی کمی پر جزوی طور پر قابو پانے کے لیے، ملک جمعہ شام 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 7 بجے تک صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی حد کا پروگرام نافذ کر رہا ہے۔ دریں اثناء وہ گھریلو خسارے کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ دو روز سے یورپی یونین کے ممالک سے بھی بجلی درآمد کر رہا ہے۔

Published: undefined

یوکرینرگو نے کہا کہ روس اس سال پہلے ہی یوکرین کے توانائی کے نظام پر 5 بڑے حملے کر چکا ہے۔ یوکرائنی حکام کے مطابق، بدھ کے روز روس نے یوکرین کے 6 علاقوں میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی تنصیبات پر 55 میزائل اور 21 ڈرون سے حملہ کیا۔ یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے نے کہا کہ فضائی حملوں کے دوران 3 تھرمل پاور پلانٹس کے آلات کو نقصان پہنچا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined