ساری پل (افغانستان): افغانستان کے شمالی صوبہ ساری پل کے سنچارک ضلع میں اتوار کو پرائمری اسکول کی سینکڑوں طالبات کو زہر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ اطلاع صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت مفتی عامر سریپلی نے پیر کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سنچارک کے علاقے کابود آب میں فیض آباد گرلز اسکول کی کل 77 طالبات، سات اساتذہ، پانچ والدین اور ایک ملازم کو زہر دیا گیا، تاہم ان افراد کی حالت مستحکم ہے۔
Published: undefined
ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دریں اثنا، ایک متاثرہ طالبہ کی والدہ مہناز نے واقعے کی مذمت کی اور صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس جرم کے پیچھے کارفرما افراد کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Published: undefined
ایک اور طالب علم کے والد علی آغا کربلائی نے متاثرہ طالب علموں کی تعداد 80 بتائی اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ دیہاتیوں کے مطابق اتوار کو 80 طلباء سمیت 87 افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز