عالمی خبریں

سعودی عرب، ایران، مصر، متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن ’برکس‘ کے نئے رکن بنیں گے

جغرافیائی توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک اور افریقی ملک کو اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ برکس سربراہی اجلاس 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میں ہو رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>برکس کانفرنس</p></div>

برکس کانفرنس

 

جوہانسبرگ: ایران، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ارجنٹائن برکس گروپ (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) کے نئے رکن بنیں گے۔ برازیل کے نیوز پورٹل یو او ایل نے سربراہی اجلاس کے حتمی دستاویز کے مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جغرافیائی توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک اور افریقی ملک کو اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ برکس سربراہی اجلاس 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میں ہو رہا ہے۔

Published: undefined

کانفرنس میں چین، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کر رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

حال ہی میں ارجنٹائن، ایران، الجزائر، تیونس، ترکی، سعودی عرب اور مصر سمیت کل 23 ممالک نے برکس میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined