عالمی خبریں

سعودی عرب نے امریکہ کو کیا خوش، چین کو دیا ‘زور کا جھٹکا’، ایک ہزار کروڑ کا معاہدہ ختم

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے اپنے چینی شرکاء کے ساتھ بات چیت کے بعد چین کے شمال مشرقی علاقہ لیوننگ میں سرمایہ کاری بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے چین کے ساتھ 10 ارب ڈالر (تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے) کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ آرامکو کا یہ فیصلہ چین کے لیے ایک زبردست جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے اور امریکہ اس فیصلہ سے ضرور خوش ہوا ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ ریفائننگ اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس بنانے کو لے کر ہوا تھا جس پر اب عمل درآمد نہیں ہوگا۔ اس تعلق سے 'اکونومک ٹائمز' میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی (آرامکو) نے تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے چین کے ساتھ طے معاہدہ کو ٹالنے کا فیصلہ لیا ہے۔"

Published: 22 Aug 2020, 8:58 PM IST

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق تیل کمپنی 'آرامکو' نے اپنے چینی شرکاء کے ساتھ بات چیت کے بعد چین کے شمال مشرقی علاقہ لیوننگ میں سرمایہ کاری بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس سے پوری دنیا میں معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی تھیں اور اس کا سیدھا اثر تیل کی طلب پر پڑا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں تیل کا خرچ کم ہوا اور طلب کم ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ مبینہ طور پر اس کا اثر آرامکو اور چین کے درمیان معاہدہ پر بھی پڑا۔

Published: 22 Aug 2020, 8:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2020, 8:58 PM IST