ماسکو: یوکرین کی جنگ کے حوالہ سے روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث اس کے 300 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، مغربی دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری ہمارے تعاون کو برقرار رکھے گی۔
Published: undefined
روسی وزیر خزانہ نے کہا کہ روس-چین کے ساتھ تعاون وہاں بھی بڑھایا جائے گا جہاں مغربی مارکیٹیں بند ہیں۔ روسی وزیرخزانہ نے کہا کہ روس اپنی ریاست کے قرض کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ یوکرین کے شہر لوویو کے فوجی اڈے پر روسی فوج کے فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے۔ یہ شہر پولینڈ کی سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
Published: undefined
یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف کے مطابق لیوویو کے ملٹری بیس میں غیر ملکی انسٹرکٹر بھی موجود تھے۔ یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے امن و سلامتی کے بین الاقوامی مرکز پر رات گئے حملہ کیا، جہاں غیرملکی انسٹرکٹر کام کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز