بنگلہ دیشی نژاد خاتون سبرین فاروقی آسٹریلیا میں آئندہ 23 مارچ کو نیوساؤتھ ویلس (این ایس ڈبلیو) ریاست میں ہونے والے انتخابات میں آسٹریلین لیبر پارٹی (اے ایل پی) کی طرف سے الیکشن لڑیں گی۔ وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون ہیں جو آسٹریلیا میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔
یونائیٹڈ نیوز آف بنگلہ دیش کے مطابق سبرین فاروقی آسٹریلیا (این ایس ڈبلیو) ریاست کی لیجسلیٹیو کونسل کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گی، لیجسلیٹیو کونسل آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلس ریاست کی پارلیمنٹ کا ایوان بالا ہے۔
بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں اورپرورش پانے والی سبرین نے یونیورسٹی آف ڈھاکہ سے پڑھائی کی ہے۔ اس کے بعد 2004 میں آگے کی تعلیم کے لئے سڈنی چلی گئی تھیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلس سے ماسٹرس اور یونیورسٹی آف سڈنی کے فیکلٹی آف ایجوکیشن سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی ہے۔
Published: undefined
سبرین کو انگریزی اور غیرملکی زبان (ای ایف ایل) میں تشخیص اور تدریس پر ان کے کام کے لئے سڈنی یونیورسٹی سے ’بیسٹ ریسرچ اسٹوڈنٹ ایوارڈ‘ مل چکا ہے۔ اپنے تحقیقی کام کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش میں تعلیمی نظام سے وابستہ مختلف امور اور ان کے حل پر روشنی ڈالی ہے۔
ان کا مقصد آسٹریلیا میں مجموعی وار کثیر ثقافتی ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں تمام تارکین وطن کو کمیونٹی کے لئے ان کی بہتر شراکت کے لئے جانا جاسکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined