عالمی خبریں

یوکرین کے بعد سویڈن کے فضائی حدود میں داخل ہوئے روسی جنگی طیارے

یوکرین پر روسی حملے کے درمیان روسی فوج کے 4 جنگی طیارے بدھ کے روز سویڈن کے فضائی حدود میں داخل ہو گئے تھے، سویڈن نے روس پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر سنسنی پھیلا دی ہے۔

جنگی طیارے، تصویر آئی اے این ایس
جنگی طیارے، تصویر آئی اے این ایس 

روس کا یوکرین پر حملہ دن بہ دن تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اس درمیان ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ روسی فوج کے 4 جنگی طیارے بدھ کے روز سویڈن کے فضائی حدود میں گھس گئے تھے۔ سویڈن نے روس پر اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر سنسنی مچا دی ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد یوروپی ممالک سویڈن میں دہشت پھیل گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ روس کا یوکرین کی راجدھانی کیف پر حملہ تیز ہو گیا ہے۔ روسی جنگی طیاروں کے سویڈش فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد سویڈن میں بھی خوف کا ماحول پھیل گیا ہے۔ سویڈن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2 سکھوئی-27 اور 2 سکھوئی-24 جنگی طیارے اچانک سویڈش فضائی حدود میں گھس گئے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کچھ دن پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ جیسے ملک ناٹو کے رکن بنتے ہیں تو انھیں بھی خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ اس تنبیہ کے بعد پیش آئے اس واقعہ سے سویڈن میں خوف کا ماحول ہے۔ اس واقعہ پر سویڈش ایئرفورس چیف کارل جوہان ایڈسٹرام کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ سویڈش ایئرفورس چیف نے اس واقعہ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’موجودہ حالات میں اس واقعہ کو لے کر ہم بے حد فکرمند ہیں۔ یہ جو واقعہ روس کی طرف سے پیش آیا ہے، وہ بے حد اَن پروفیشنل اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔‘‘ سویڈش ایئرفورس کا دعویٰ ہے کہ سویڈش فائٹر جیٹس کی طرف سے روسی جنگی طیاروں کی تصویریں بھی لی گئی ہیں۔

Published: undefined

یوکرین پر حملے کے بعد سے ہی سویڈن اور فن لینڈ جیسے ملک مستعد ہیں۔ سویڈش ایئرفورس کے چیف نے کہا کہ ہم اپنی حفاظت اور سالمیت کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حالات پوری طرح سے کنٹرول میں ہیں۔ سویڈن نے اس واقعہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ سویڈن کے وزیر دفاع نے کہا کہ روس کی اس حرکت کو قطعی قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سویڈن اس کے خلاف سخت سفارتی احتجاج درج کرائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سویڈن نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سویڈن نے یوکرین کو اسلحہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سویڈن کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو 5000 اینٹی ٹینک اسلحہ بھیجے گا۔ سویڈن کے وزیر اعظم ماگڈالینا اینڈرسن نے کہا کہ روس نے جس طرح سے یوکرین پر حملہ کیا ہے اس سے ہمارے لیے اپنی طاقت کو بڑھانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی طرح کے بحران سے نمٹا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined