روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں کوئی بھی اپنی شکست ماننے کو تیار نہیں ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ جنگ طویل تر ہوتی جا رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق منگل کے روز ماسکو میں ڈرون کے کئی حملے ہوئے ہیں۔ اس حملے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے فوراً بعد شہر میں سائرن کی گونج سنائی دینے لگی۔ آناً فاناً میں ایمرجنسی سروسز کو حملے والی جگہ پر بلایا گیا۔ اس کے علاوہ کئی ڈرون کو روسی ایئر ڈیفنس نے مار بھی گرایا ہے۔
Published: undefined
اس ڈرون حملے کے تعلق سے افسران کا کہنا ہے کہ کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ شہر کے میئر سرگیئی سوبیانن کے مطابق حملے میں کسی کو سنگین چوٹ نہیں آئی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد ایمرجنسی سروسز کو موقع پر بلا لیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ڈرون کہاں سے آئے تھے، یعنی حملہ کس کی طرف سے کیا گیا۔
Published: undefined
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 20 ڈرون ماسکو میں گھسے تھے۔ ان میں سے کئی کو مار گرایا گیا۔ روسی افسران کے مطابق جوابی حملہ کے دوران ڈرون عمارتوں پر گر گئے۔ اس ڈرون حملے کو لے کر یوکرین کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا ہے، لیکن اس حملے نے روسی صدر ولادمیر پوتن کی نیندیں ضرور اڑا دی ہیں۔
Published: undefined
ماسکو پر یہ ڈرون حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب پیر کو یوکرین کے فوجی (خفیہ) چیف جنرل کریلو بڈانوو نے روسی حملوں کا فوری جواب دینے کی تنبیہ کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں ماسکو کے اوپر آسمان میں دھوئیں کے نشان دکھائی دے رہے ہیں۔ سوبانین نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرون حملے کے بعد دو لوگوں نے طبی مدد مانگی تھی، لیکن کسی کو اسپتال نہیں لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 15 ماہ سے جنگ جاری ہے۔ گزشتہ سال فروری میں جب روس نے جنگ شروع کی تھی تو امید تھی کہ لڑائی جلد ختم ہو جائے گی، لیکن ایسا کچھ ہوا نہیں۔ جنگ کی وجہ سے دونوں ممالک کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ خصوصاً یوکرین کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس کے کئی شہر پوری طرح سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined