عالمی خبریں

روسی صدر پوتن کا بڑے پیمانے پر ہائپر سونک میزائل بنانے کا حکم، میزائل تجربات جاری رکھنے کا اعلان

روسی صدر نے ایسے میزائل تجربہ کو ہری جھںڈی دی ہے جس میں میزائل 10 میک کی رفتار سے اڑتی ہے۔ آواز کی رفتار سے 10 گنا، اسی طرح کے میزائل کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ولادمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ولادمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس

 

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اب خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس کے مضر اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔ اس درمیان صدر ولادیمیر پوتن نے جنگ میں استعمال کے لیے ہائپر سونک میزائلوں کی بڑے پیمانہ پر پیداوار کا حکم دے دیا ہے۔ یوکرین پر میزائل داغنے کے ایک دن بعد روسی صدر نے کہا تھا کہ ماسکو جنگ کی حالت میں ہائپر سونک اوریشنک بیلسٹک میزائل کے اور تجربات کرے گا۔

Published: undefined

پوتن نے فوجی سربراہوں کے ساتھ ایک ٹیلی ویژن میٹنگ میں کہا کہ روس پر تحفظاتی خطروں کی حالت اور فطرت کی بنیاد پر، ہم جنگ کی حالتوں سمیت ان تجربات کو جاری رکھیں گے۔ روس نے تقریباً تین سال کی لڑائی میں تعینات کیے جا رہے اسلحوں کی ایک بڑی تعداد میں گزشتہ جمعرات کو صبح میں یوکرین کے شہر ڈینیپرو پر نئی نسل کی میزائلیں داغیں۔

روسی صدر نے ایسے میزائل تجربہ کو ہری جھںڈی دی ہے جس میں میزائل 10 میک کی رفتار سے اڑتی ہے۔ آواز کی رفتار سے 10 گنا، اسی طرح کے میزائل کے بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اسی طرح کا جدید نظام تیار کر رہا ہے۔ ہمیں بڑے پیمانے پر پیداوار کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جس اسلحہ نظام کا کل تجربہ کیا گیا ہے وہ روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی ایک اور قابل اعتماد ضمانت ہے۔ پوتن نے دعویٰ کیا کہ دنیا کے کسی دیگر ملک کے پاس ایسی میزائل تکنیک نہیں ہے۔ حالانکہ انہوں نے قبول کیا کہ دیگر ملک جلد ہی انہیں تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہوگا، ایک یا دو سال بعد۔ لیکن ہمارے پاس ابھی یہ نظام ہے۔ یہ اہم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined