یوکرین میں بیسویں روز میں روسی فوجیوں کا حملہ جاری ہے۔ جگہ جگہ گولی باری ہو رہی ہے اور ایئر اسٹرائیک کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ یوکرین کی راجدھانی کیف کے کلتسکو علاقے میں روسی ایئر اسٹرائیک کی وجہ سے مزید 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ روسی فوج کیف کے علاقے میں لگاتار حملے کر رہی ہے۔ ’کیف انڈیپنڈنٹ‘ نیوز کے مطابق گولہ باری کی وجہ سے کیف کے مغربی ضلع سوئیاتوشنسکی میں ایک 16 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بیسویں روز روسی فوجی نے حملے مزید تیز کر دیئے ہیں۔ روس کی ایئر اسٹرائیک اور گولی باری میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں میں لوکیانوسکا میٹرو اسٹیشن کی انٹرنس عمارت بھی تباہ ہو گئی ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے کیف میں عمارتوں پر حملے کے بعد کی کچھ تصویریں ٹوئٹ کی ہیں۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’آج صبح یوکرین کی راجدھانی، رہائشی عمارتیں۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ یوکرین ناٹو میں شامل نہیں ہوگا۔ روسی نیوز ایجنسی اسپوتنک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیلینسکی نے کہا کہ یوکرین کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ یوکرین ناٹو میں شامل نہیں ہوگا۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے نمائندے ایک بار پھر امن قائم کرنے کے مقصد سے مذاکرہ کے لیے بیٹھے ہیں۔ اب تک کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، یوکرین کی راجدھانی کیف پر بڑھتے ہوئے خطرے کے مدنظر کیف میں 15 مارچ کی شب 8 بجے سے 17 مارچ کی صبح تک سخت کرفیو نافذ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیف کے میئر ویتالی کلچکو کے مطابق آج کا دن انتہائی مشکل ہے۔ فوجی کمانڈ نے کیف میں 17 مارچ کی صبح 7 بجے تک مکمل کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران لوگ صرف کسی بم شیلٹر میں جانے کے لیے ہی نکل سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined