عالمی خبریں

روس نے برکس میں شمولیت کے لیے مصر، بنگلہ دیش کی دعویداری کا کیا خیرمقدم

وزارت نے کہا کہ ’’ہم بنگلہ دیش، مصر اور دیگر ممالک کی طرف سے برکس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>بریکس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بریکس، تصویر آئی اے این ایس

 

ماسکو: روس نے برکس میں شامل ہونے کے لیے مصر اور بنگلہ دیش کی دعویداری کا خیر مقدم کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق اس گروپ کی توسیع پر جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئندہ برکس سربراہی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا کہ ’’ہم بنگلہ دیش، مصر اور دیگر ممالک کی طرف سے برکس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ مصر اور بنگلہ دیش دونوں نے 2 جون 2023 کو کیپ ٹاؤن میں برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ سمیت برکس کے متعدد پروگراموں میں شرکت کی ہے اور وہ نیو ڈیولپمنٹ بینک کے شیئر ہولڈر بھی ہیں۔ وزارت نے امید ظاہر کی ہے کہ گروپ کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے سے فائدہ حاصل ہو گا، جن میں سے بہت سے ممالک نے تعاون کی واضح خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ وہ ’’مستقبل قریب میں اس گروپ کی توسیع پر پیشرفت کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کے صدر کی خواہش کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس میں اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Published: undefined

برکس دنیا کی سب سے بڑی ترقی پذیر معیشتوں - برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کا ایک گروپ ہے۔ جنوبی افریقہ نے جنوری 2023 میں برکس کی سربراہی سنبھالی ہے اور توقع ہے کہ وہ اگست میں جوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined