عالمی خبریں

روس-یوکرین جنگ: یوکرین کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ! کئی وزارتوں کی ویب سائٹ ٹھپ

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کابینہ، وزارت خارجہ، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم اور دیگر وزارتوں کی ویب سائٹس پوری طرح ٹھپ پڑ گئی ہیں۔

سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس
سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس 

روس کے ذریعہ یوکرین پر فوجی مہم شروع کرنے کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح ایک سائبر حملے کے بعد یوکرین کی اہم سرکاری ویب سائٹس بند ہو گئی ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کابینہ، وزارت خارجہ، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم اور دیگر وزارتوں کی ویب سائٹس پوری طرح ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ ایک الگ اور سنگین ہیکنگ واقعہ کے گھنٹوں پہلے یوکرین میں سینکڑوں کمپیوٹرس پر ڈاٹا وائپنگ پائی گئی تھی۔ اس نے فکر پیدا کر دی ہے کہ روسی فوجی حملے کے درمیان ایک تباہ کار سائبر حملہ سامنے ہے۔

Published: undefined

سائبر سیکورٹی فرم مینڈینٹ کے سینئر نائب صدر اور چیف ٹیکنالوجی افسر چارلس کارمکل نے سی این این کو بتایا کہ ہمیں یوکرین میں کئی کمرشیل اور سرکاری تنظیموں میں آج تباہ کار مالویئر حملے کی جانکاری ہے۔ امریکی افسران نے متنبہ کیا تھا کہ یوکرین میں روس فوجی کارروائی کے ساتھ سائبر آپریشن کا استعمال کرے گا۔

Published: undefined

امریکی صدر جو بائڈن نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ اگر یوکرین میں روس اضافی سائبر حملے کرتا ہے تو امریکہ اپنے سائبر آپریشن سے اس کا سخت جواب دے سکتا ہے۔ حالانکہ سبھی سائبر واقعات میں تباہ کار ڈاٹا وائپنگ ٹول وائپر مالویئر کے سب سے زیادہ اثردار ہونے کی صلاحیت تھی۔ سائبر سیکورٹی فرم ای ایس ای ٹی کے مطابق اس سائبر حملے نے یوکرین میں بڑے اداروں کو متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

غور طب ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے ڈونباس علاقہ میں ایک خصوصی مہم کا اعلان کیا۔ بی بی سی نے بتایا کہ ہم یوکرین کے دیگر حصوں میں کچھ غیر مصدقہ دھماکوں کی رپورٹ سن رہے ہیں۔ راجدھانی کے علاوہ دونیتسک علاقے کے کراماٹورسک میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined