کیف: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے کہا ہے کہ یوکرین کے ریگولیٹر کے مطابق چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) میں تباہ شدہ پاور لائنوں کی مرمت کی جا رہی ہے۔
آئی اے ای اے نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا’’چرنوبل این پی پی کی حالت کے بارے میں یوکرین کے ریگولیٹر نے بتایا ہے کہ خراب شدہ بجلی کی لائنوں کی مرمت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، خیال رہے یہاں بیرونی بجلی کی سپلائی 9 مارچ سے بند ہے۔ ڈیزل جنریٹرز سمیت 1986 کے حادثے کی جگہ پر ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور 11 مارچ کو اضافی ایندھن کی فراہمی سمیت حفاظت سے متعلقہ سسٹمز کو بیک اپ پاور فراہم کرایا گیا ہے‘‘
روس کے روسٹام کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی لخاشیف نے ہفتے کے روز آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کو مطلع کیا کہ آئی اے ای اے کے مطابق چرنوبل(این پی پی) کی بجلی کی فراہمی کے لیے بیلاروس سے بجلی کی لائنوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
روس نے آئی اے ای اے کو مطلع کیا ہے کہ چرنوبل کے ساتھ ساتھ زپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ( این پی پی) کا نظم و نسق یوکرین کے اہلکار کر رہے ہیں، لیکن روسی ماہرین کا ایک گروپ بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز