روس کا یوکرین پر حملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعرات کو روسی حملہ اس وقت مزید تیز ہو گیا جب روسی میزائلوں نے یوکرین کی راجدھانی کیف کو نشانہ بنایا۔ لگاتار روسی میزائلوں کی بارش سے بچنے کے لیے کیف میں کئی لوگ محفوظ مانے جانے والے میٹرو غاروں میں مستقل طور پر چلے گئے ہیں۔ کیف کی انتہائی لمبی میٹرو غاریں چھپنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہیں۔
Published: undefined
70 سالہ ولودمیر بوروڈینسکی نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ دن میں باہر جاتے ہیں، اپنا کام کرتے ہیں، گھر جاتے ہیں، کپڑے دھوتے ہیں یا کپڑے بدلتے ہیں۔ میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ بدھ کو ایک میزائل ٹھیک ان کے پیچھے پھٹ گیا جب وہ اپنے گھر سے واپس آ رہے تھے اور میٹرو میں داخل ہو رہے تھے، جس سے وہ سیڑھیوں سے نیچے گر گئے۔ رات کے وقت جب خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے تو میٹرو کی غاریں سینکڑوں لوگوں سے کھچا کھچ بھر جاتی ہیں۔ فرش پر آس پاس کی جگہ پر بچے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں اور بڑے بوڑھے آنے والے خطروں کو لے کر فکر کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
کیف انڈیپنڈنٹ نے بتایا کہ میٹرو غاروں میں پناہ لینے والوں کو سماجی کارکنان کھانا، پانی اور گرم چائے دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ بھوک مٹانے کے لیے کافی نہیں ہے اور کیف باشندوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو اس بات کی فکر ہے کہ آخر یہ جنگ کب تک چلے گی اور وہ کب تک اس طرح محفوظ بچے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined