عالمی خبریں

روس نے کیا برطانوی شہریوں کو ویزا دینے سے انکار

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث برطانوی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ماسکو: روس نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث برطانوی شہریوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے انفارمیشن اینڈ پریس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نکولائی لاکونن نے کہا ہے کہ روس ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث برطانوی شہریوں کے خلاف ذاتی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

Published: undefined

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث برطانوی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ نکولائی لاکونن نے کہا ہے کہ برطانوی حکام کے غیر دوستانہ اقدامات کے جواب میں اور باہمی تعاون کے اصول کی بنیاد پر روس نے برطانوی شہریوں کی متناسب تعداد کے خلاف ذاتی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو روس مخالف سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث ہیں۔

Published: undefined

اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام برطانوی شہریوں کو روسی فیڈریشن میں داخلے سے منع کیا گیا ہے، روسی عہدیدار کے مطابق اس سے قبل ماسکو نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ روس مخالف اور تصادم کی پالیسی کو ختم کریں۔ روس کی جانب سے برطانیہ کو انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ کسی بھی غیر دوستانہ اقدامات پر روس اپنا ردعمل دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined