روس نے 40 جرمن سفیروں کو اپنے ملک سے باہر نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی میں کام کرنے والے 40 روسی سفیروں کو اپریل میں ’داخلہ ممنوع‘ قرار دے دیا گیا تھا۔ اسی کی جوابی کارروائی میں روس نے پیر کے روز جرمن سفیر گیجا اینڈریاس وان گیئر کو طلب کیا اور اپنا فیصلہ سنایا۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق روس نے جرمنی کے فیصلے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا اور جرمن سفیر کو مطلع کیا کہ 40 جرمن سفیروں کو ملک سے باہر نکالا جائے گا۔ کریملن نے مکمل طور پر روسی سفیروں کو جرمنی سے نکالے جانے کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔
Published: undefined
روس کے اس قدم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ یہ امید کی جا رہی تھی، لیکن کسی بھی طرح سے یہ مناسب قدم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی کے ذریعہ نکالے گئے روسی سفیر کوئی سفارتی خدمت انجام نہیں دے رہے تھے، جب کہ روس کے ذریعہ نکالے گئے جرمنی کے لوگوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز