عالمی خبریں

روس میں سامان بردار فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

روس کا ایک فوجی طیارہ یازان نامی شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں

روسی طیارہ حادثہ کا شکار
روسی طیارہ حادثہ کا شکار 

ماسکو: روس کا ایک فوجی طیارہ یازان نامی شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق طیارے کا حادثہ یازان شہر میں میخائلوسکی ہائی وے پر پیش آیا۔

Published: undefined

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس کے انجن میں خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر گرگیا۔ روسی سامان بردار فوجی طیارہ لائیشن ٹو 76 ساختہ تھا۔ طیارے کا حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے پیش آیا۔ طیارہ جس مقام پر گرا اس کے نزدیک رہائشی عمارتیں موجود ہیں تاہم طیارہ گرنے کے بعد لگنے والی آگ کو پھیلانے سے قبل بجھا دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined