عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پھر بال بال بچے، قیصریا میں واقع نجی رہائش پر راکیٹ حملے

شین بیٹ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکوریٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کی گھیرا بندی کردی ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی صدر اسحٰق ہارجوگ نے اور دیگر رہنماؤں نے حملے کی مذمت کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نیتن یاہو کی فائل تصویر / تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو</p></div>

نیتن یاہو کی فائل تصویر / تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو

 

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو فضائی حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ شمالی اسرائیلی شہر قیصریا میں ان کے گھر کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس بار ان کے گھر پر دو راکیٹ داغے گئے جو باغیچے میں گر گئے۔ اس حملے کی اطلاع پولیس نے ہفتہ کی دیر رات دی۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت نہ تو نیتن یاہو اور نہ ہی ان کا کنبہ وہاں موجود تھا، جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے تنظیم نہیں لی ہے لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حزب اللہ کی کارروائی ہوگی۔

Published: undefined

اسرائیلی صدر اسحٰق ہارجوگ نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانچ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یاہو کے خلاف اُکساوے کی کارروائی سبھی سرحدوں کو عبور کر گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا 'میں نے اب شین بیٹ کے سربراہ سے بات کی ہے اور واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کی جلد سے جلد جانچ کرنے اور ان سے نپٹنے کی فوری ضرورت ظاہر کی ہے۔'

اسرائیل کے وزیر دفاع ایٹمار بین گور نے بھی سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر کہا کہ آج رات پی ایم کے گھر میں ایک فلیش بم پھینکنا ایک اور سرخ لکیر کو پار کرنا ہے۔ وہیں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اور نیشنل یونٹی کے صدر بینی گیٹز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

Published: undefined

نیتن یاہو کے گھر پر ایسے وقت میں حملہ ہوا ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ یہ حملے اسی کڑی کا حصہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر مہینہ میں بھی وزیر اعظم یاہو کے گھر کی طرف ایک ڈرون لانچ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں بھی کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا تھا لیکن اس سے پورے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined