عالمی خبریں

عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر راکٹ حملہ، فساد بھڑکانے کی سازش: ایران

شمخانی نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ الکاظمی پر کیا گیا حملہ ایک غداری کی کارروائی ہے جس کا تعلق غیر ملکی طاقتوں سے ہے، جنہیں ملک میں عدم تحفظ، بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بغداد: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر کیا گیا ڈرون راکٹ حملہ ملک میں باغیوں کی سرگرمیوں کو ہوا دینے کی سازش ہے اور اس کا تعلق ’غیر ملکی طاقتوں‘ سے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس راکٹ حملے میں مصطفیٰ الکاظمی زخمی ہوئے تھے اور انہیں بعد میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

Published: undefined

اس کے بعد انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اس حملے میں ان کے تین سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گئے ہیں۔ شمخانی نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’الکاظمی پر کیا گیا حملہ ایک غداری کی کارروائی ہے جس کا تعلق غیر ملکی طاقتوں سے ہے، جنہیں ملک میں عدم تحفظ، بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ عراقی وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اہل وطن سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

عراقی وزیر اعظم پر حملہ دہشت گردانہ کارروائی: وزارت داخلہ

عراقی وزارت داخلہ نے اتوارکے روز وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر کئے گئے ڈرون راکٹ حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قراردیا۔ عراقی ڈائیلاگ کمیٹی نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ حملہ تین ڈرون کی مدد سے کیا گیا تھا، جن میں سے دو کو مار گرایا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined