عالمی خبریں

ترکیہ میں ریسکیو آپریشن جاری، ملبے سے زندہ نکالے جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی

امدادی ٹیموں نے جنوبی ترکیہ کے شہر انطاکیہ سے زلزلے کے 208 گھنٹے بعد ایک 65 سالہ شخص کو زندہ نکالا، جبکہ ایک دوسری جگہ سے ایک لڑکی کو ملبے کے اندر سے زندہ حالت میں نکالا گیا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

انقرہ: ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے کئی روز گذر جانے کے بعد بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے اندر سے اکا دکا زندہ افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ کل منگل 14 فروری کو امدادی ٹیموں نے جنوبی ترکیہ کے شہر انطاکیہ سے زلزلے کے 208 گھنٹے بعد ایک 65 سالہ شخص کو زندہ نکالا، جبکہ ایک دوسری جگہ سے ایک لڑکی کو ملبے کے اندر سے زندہ حالت میں نکالا گیا۔

ہنگامی امدادی کارکنوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ خاندان کے مزید افراد کو جلد ہی بچایا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس ریسکیو آپریشن سے آج ملبے سے زندہ نکالے جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ترکیہ کے شہر ادی یمان میں زلزلے کے 207 گھنٹے بعد ایک بچے کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تھا۔ ترکیہ کے صوبے کہرمان مرعش میں ایک شخص کو ملبے تلے 206 گھنٹے گذارنے کے بعد بچا لیا گیا۔

امدادی کارکن مونا دعبول نامی ایک غیر ملکی خاتون کو بھی نکالنے میں کامیاب ہو گئے جو کہ 204 گھنٹے بعد جنوبی ترکیہ کے علاقے ہاتے میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبی تھی۔ انطاکیہ شہر میں واقع عمارت کے ملبے کے نیچے سے نکالے جانے کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

منگل کے روز تلاش اور امدادی ٹیموں نے ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے 201 گھنٹے بعد ہاتے ریاست میں ایک نوجوان خاتون کو ملبے کے نیچے سے نکالا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined