غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پٹی میں اسرائیلی بمباری اور جھڑپوں کی وجہ سے پٹی کو امداد فراہم کرنے کا کام مشکل ہو گیا ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے خبررساں دفتر نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے امداد (اوسی ایچ اے) کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں بالخصوص وسطی علاقے میں 23 سے 26 دسمبر تک فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ہولناک بمباری کی ہے۔
Published: undefined
العربیہ کے مطابق امدادی رابطہ دفتر نے مزید کہا کہ بمباری میں 24 اور 25 دسمبر کو تین پناہ گزین کیمپوں البریج، النصیرات اور المغازی پر 50 سے زیادہ حملے کئے گئے اور درجنوں فلسطینیوں کو مار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کی ان کارروائیوں نے امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔ ان کیمپوں کو جوڑنے والی سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
Published: undefined
ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یواین آرڈبلیو اے) کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل تباہ ہونے لگا ہے۔فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی مکمل اور بلا روک ٹوک ترسیل میں سہولت فراہم کرے۔ اس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا۔ یاد رہے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21110 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined