پیرس: فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 59,019 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو نومبر 2020 کے بعد سے یومیہ کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے۔ فرانسیسی وزارت صحت سے منسلک فرانسیسی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق اسی عرصے میں 168 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 80 لاکھ 94 ہزار 445 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 891 ہو گئی ہے۔ فرانس میں 12,714 ایکٹیو کیسز ہیں۔
Published: undefined
ایجنسی کے مطابق فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ لاکھ 87 ہزار 498 افراد کو بوسٹر ڈوز دی گئی۔ یکم ستمبر سے ملک میں بوسٹر ڈوز مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 16 لاکھ 19 ہزار 831 افراد کو بوسٹر ڈوز دی جا چکی ہے۔
Published: undefined
فرانس کی حکومت نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کے تحت نائٹ کلبوں کو چار ہفتوں کے لیے بند کرنے، اسکولوں میں فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined