سنگین سیاسی اور معاشی بحران میں گرفتار سری لنکا میں جاری تشدد کے درمیان سابق وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے آج ملک کے نئے وزیر اعظم کی شکل میں حلف لیں گے۔ وکرم سنگھے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے صدر گوٹبایا راج پکشے کے سامنے حلف لیں گے۔ وکرم سنگھے ریکارڈ چھٹی مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
Published: undefined
کھانا، ایندھن، دوا، رسوئی گیس اور گھنٹوں بجلی تخفیف سمیت ضروری چیزوں کی کمی سے جڑے سنگین مالی بحران کے درمیان مظاہرین راج پکشے حکومت اور صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ حکومت حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد دو دن پہلے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد پیدا ہوئے سیاسی ماحول کے درمیان بدھ کی شب صدر نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے بھائی مہندا اور ان کی حکومت کے ذریعہ خالی کیے گئے عہدوں کو جلد بھرا جائے گا۔ گوٹبایا نے یہ بھی کہا کہ وہ کارگزار سربراہ کی 19ویں ترمیم کی طاقتوں کو پھر سے شروع کرنے پر کام کریں گے، جو انھیں خود حاصل ہے اور پارلیمنٹ کو زیادہ طاقت فراہم کریں گے۔
Published: undefined
صدر گوٹبایا نے صدر نظام کو ختم کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔ گوٹبایا راج پکشے نے کہا کہ نئی حکومت ایک ایسے وزیر اعظم کے ذریعہ چلائی جائے گی جو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر سکے۔ اس کے ایک دن بعد آج گوٹبایا نے رانل وکرم سنگھے کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined