الریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور منگل 13 اپریل کو پہلا روزہ ہے جبکہ ہندوستان اور پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملک میں بدھ سے ماہِ صیام کا آغاز ہوگا۔
سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے سوموار کی شام رؤیت ہلال کا اعلان کیا ہے اور مملکت کے ایک چھوٹے گاؤں حوطاط سدیر میں واقع رصدگاہ نے رمضان کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی۔ یہ گاؤں سعودی دارالحکومت سے 140 کلومیٹر شمال میں الریاض، سدیر اور القصیم کے سنگم پر واقع ہے۔
Published: undefined
مسلمان چاند دیکھ کر اپنے قمری مہینے کا آغاز کرتے ہیں۔ قمری کیلنڈر 12 ماہ اور 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اسلامی ممالک میں جغرافیائی محل وقوع کی بنا پر نئے قمری مہینے کے چاند کی رؤیت میں ایک آدھ دن کا فرق ہوتا ہے۔
اس مرتبہ مسلسل دوسرے سال دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مہلک وَبا پھیلنے کے پیش نظر رمضان مختلف انداز میں منایا جارہا ہے اور بیشتر اسلامی ممالک نے رمضان کے تعلق سے اجتماعی تقاریب اور افطار کے پروگراموں پر پابندی عاید کردی ہے اور مساجد میں محدود تعداد میں نمازیوں کو اجتماعی نماز تراویح ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
Published: undefined
الحرمین الشریفین کے انتظام وانصرام کی ذمے دار صدارت عامہ نے رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔اس منصوبہ کے تحت دونوں مساجدمیں عام عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی،صفائی اور اسپرے کے عمل کو بڑھا دیا جائے گا۔
رمضان المبارک کے دوران میں المسجدالحرام اورمسجد نبوی میں افطار کی ذمے داری مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے صوبائی حکام کو سونپی گئی ہے۔ وہ احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے روزے داروں میں افطار کے کھانے تقسیم کریں گے۔
Published: undefined
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران میں نماز تراویح ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ پانچ تسلیمات تک محدود ہوں گی۔ البتہ دونوں مساجد میں مجازعبادت گزاروں ہی کو داخلے کی اجازت ہوگی اور عام لوگوں کے داخلے پربدستور پابندی برقرار رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب