لندن: برطانیہ کے شاہی محل ’بکنگھم پیلس‘ نے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ سرکاری طور پر ادا کی جانے والی آخری رسومات سے قبل آنجہانی برطانوی ملکہ کا جسد خاکی قریبی ویسٹ منسٹر ہال میں چار دن تک رکھا جائے گا، تاکہ عوام ان کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم تخت پر 70 سال تک فائز رہنے کے بعد جمعرات کواسکاٹ لینڈ میں واقع شاہی قلعہ بالمورل میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے تابوت کو اتوار کے روز قلعہ بالمورل سے ایڈنبرا لے جانے کے بعد وہاں سے منگل کو لندن منتقل کیا جائے گا۔ بعد ازاں بدھ سے ملکہ کا تابوت آخری رسومات کی صبح تک ویسٹ منسٹر ہال میں موجود رہے گا۔ ان کی آخری دعائیہ رسومات لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔
Published: undefined
نارفوک کے ڈیوک ارل مارشل ایڈورڈ فٹزلان ہاورڈ نے بتایا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں اپنے فرض کو انتہائی دل جمعی سے انجام دیں گے، بلکہ اپنے دور کی ایک نمایاں شخصیت کے شایان شان الوداع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ بھی اپنا فرض ادا کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined